• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے ڈاکٹر کو اغواءکرکے لوٹ لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پولیس کی نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ملزموں نے ڈاکٹر کو اغواءکرکے رقم اور دیگر کارڈزوغیرہ چھین لئے ۔ تھانہ صادق آباد کو امتیاز حسین نے بتایا کہ میرا بیٹا ڈاکٹر محمد حبیب الرحمٰن اپنے موٹرسائیکل پر واپس اپنے گھر غوری ٹاؤن جا رہا تھا کہ اچانک 2 موٹر سائیکلوں پر چارافراد نے رکنے کا اشارہ کیا اور ایک چھوٹی گلی میں لے کر گئے اورچار گھنٹے تک یرغمال بنا کر پانچ ہزار نقد سمیت دیگر دستاوزیزات چھین لیں۔ اس کا موبائل لے کر ایپلی کیشن سے بھی رقم نکلوالی۔
اسلام آباد سے مزید