• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور وکی کی شادی کی تیسری سالگرہ، اَن دیکھی تصویر شیئر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو 3 سال مکمل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر 41 سالہ کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ اَن دیکھی سیلفی شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے 9 دسمبر کو سوشل میڈیا پر اپنے شوہر وکی کوشل سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ جو سیلفی شیئر کی ہے، وہ تصویر انہوں نے پہلی دفعہ شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ دل تو جان تو۔

واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی 2021ء میں راجستھان میں ہوئی تھی۔ 

اس سے قبل دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید