• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم لندن کے گرفتار 24 کارکن مقدمہ سے ڈسچارج، ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نےایم کیو ایم لندن کے 24کارکنوں کو مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا، وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزمان یومِ شہداء کے موقع پر جمع ہوئے تھے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کے پاس بھی جسمانی یا عدالتی ریمانڈ کے لیے کوئی گراؤنڈ موجود نہیں، تفتیشی افسر مقدمہ کا ضمنی چالان جمع کروائیں۔