اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے کہاکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کا عمل یکم جنوری سے شروع کیا جائے گا۔ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی اور رجسٹریشن بحالی پر200فیصد جرمانہ وصول کیا جائیگا۔ ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے گاڑیوں کے مالکان کو پندرہ دن کی مہلت دی گئی ہے۔ بلال اعظم خان نے شہریوں کو کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے فوری ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کی ہے ۔