اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ باالجبر ،سٹریٹ کرائم ، نقب زنی اور چوری کی 85 وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، 30موٹر سائیکل،36موبائل فون اڑا لئے گئے۔30گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ، ایک موٹر سائیکل اور 9موبائل فون اسلحہ کی نوک پر جبکہ8جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقے فیصل ٹاون سے 30 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی ، تھانہ پیر ودھائی کے علاقے سے 8 لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی ، تھانہ سٹی کے علاقے لیاقت روڈ سے 18 لاکھ روپے کی نقدی اور زیورات ، تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے نیو کٹاریاںکے علاقے دو موبائل فون اور 7 لاکھ روپے ، تھانہ نصیر آباد کے علاقے چاکرہ سے دو لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ۔تھانہ بنی کے علاقے غوثیہ محلے سے 20 لاکھ روپے کے زیورات چوری ہو گئے۔