• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جنوبی ایشیا کی قیادت سنبھال رہا ہے، کنور دلشاد

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر)سابق صوبائی وزیر قانون اور سابق فیڈرل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور محمد دلشاد نےکہا ہے کہ پاک بھارت حالیہ جنگ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی سے نہ صرف بھارت کو چار گھنٹے میں ناقابل یقین شکست ہوئی بلکہ بین الاقوامی تاریخ رقم کر دی گئی ۔ انجمن مسلم راجپوتاں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی قیادت سنبھال رہا ہے، سیاسی گروپوں کو جنگ کا کریڈٹ لینے کی کوشش سے گریز کرنا چاہیے ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اللہ کی خوشنودی حاصل ہے ۔
اسلام آباد سے مزید