اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) عوامی سروے میں ساڑھے 96 فیصد شہری تمباکو مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کے حق میں ہیں۔ سپارک کے پروگرام منیجر ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد تمباکو کے مضر اثرات سے آگاہ ہے اور چاہتی ہے کہ حکومت فوری اور موثر اقدامات کرے۔ نوجوان اور کم آمدنی والے خاندان تمباکو سے جڑی بیماریوں اور مالی بوجھ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ تمباکو نوشی سے ہر سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کی موت کا سبب بنتی ہے جبکہ معیشت کو 615ارب سالانہ کا نقصان پہنچاتی ہے ۔