اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ملک کے میدانی علاقے مسلسل کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ جمعہ کے روز بھی دن بھر سورج آگ برساتا رہا ، سبی کا درجہ حرارت بڑھ کر 51ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر ، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ہفتہ کے روز آند ھی /جھکڑ /گرج چمک ،ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے۔