• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا 8784ملزمان گرفتار ، 81کروڑ کا مال مسروقہ برآمدگی کا دعویٰ

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے رواں سال 8784 ملزمان کو گرفتار کرکے شہریوں کا لوٹا ہوا 81 کروڑ 43 لاکھ سے زائد روپے کا مال مسروقہ برآمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دلچسپ بات ہے کہ جرائم کی تفصیلات منظر عام پر لائے بغیر ہی دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جرائم کی شرح میں 32 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ ڈکیتی راہزنی،چوری، کاروموٹرسائیکل چوری میں 290 گینگز کے 649ممبران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،152مسروقہ گاڑیاں اور 320 موٹر سائیکل برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے۔ 896اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کو گرفتار ، 940ملزمان سے1024پستول، 117 کلاشنکوفیں، 20 بندوقیں،/ کاربین معہ میگزنیز اور بڑی تعداد میں ایمونیشن برآمد۔ منشیات فروشی میں ملوث 736 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور آئس بھی برآمد ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید