راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ سول لائنزکے علاقہ سے پکڑے گئے تین منشیات فروشوں کو مجموعی طور پر 27سال قیدسزاسنادی گئی۔ایس ایچ اوتھانہ سول لائنزانسپکٹر عامر خان نے بتایامؤثر پولیسنگ ،ٹھوس شواہد اورمؤثر پیروی کی بدولت عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ملوث تین ملزموں کو سزاسنائی۔انہوں نے کہاکہ ملزم فیضان سہیل کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ، ثمر عباس کو 9 سال قید 80ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ مزید 3 ماہ قید کی سزا ،ملزم محمد آصف کو بھی 9 سال قید 80 ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ مزید ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ دریں اثنا سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ،ایس ایچ او سول لائنز،تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔