راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)عید الاضحی کے موقع پربغیر اجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔ این او سی کے لئے درخواستیں ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی قربانی کی کھالوں کے حصول کے لیے بغیر این او سی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔