اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پولیو کے خاتمے کے لئے جڑواں شہروں کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جمعہ کو 26 نمبر چونگی کے مقام پر قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں ڈی سی اسلام آباد ، ڈی سی راولپنڈی ، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ مہرین بلوچ اور محکمہ صحت حکام بھی شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔