اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک-ای پی اے) نے سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف آپریشن کے دوران 15 کلو گرام سے زائد سنگل یوز پلاسٹک کی اشیاء ضبط کر لیں اور خلاف ورزی کے مرتکب6 دکانداروں کو وارننگ بھی جاری کر دی۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر (لیب/این ای کیو ایس) ڈاکٹر ضیغم عباس کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے سیکٹر جی سکس کے کمرشل ایریاز میں سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف آپریشن کیا۔