• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی لاروا کی موجودگی پر رواں سال 403مقامات سر بمہر

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں انڈور سرویلنس کے تحت یکم مئی سے اب تک 6,711 گھروں ،آؤٹ ڈور رپورٹ کے مطابق 1393 مقامات پر ڈینگی لاروا ملا۔ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سال 2025 میں مجموعی طور پر 444 ایف آئی آرز درج ، 403 مقامات کو سیل ، 1561 چالان اور 905000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید