• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش ایکسیلینسی ایوارڈ کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہیں، پرویز مسیح

گریٹر مانچسٹر / بولٹن (نمائندہ جنگ) پی سی پاکستان یوکے، کے صدر چوہدری پرویز مسیح مٹو نے برٹش ایکسیلینسی ایوارڈ کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے میاں عامر علی اور حمیرا ثناء کو اس پروگرا م کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے اور اسے کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ سپیکر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی پاکستان یوکے برطانیہ کی کسی بھی صحافتی تنظیم کی طرف سے ہونے والی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے اور کسی بھی تنظیم کو ایسی کاوش پر مکمل مد د فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے نے برٹش ایکسیلینسی ایوارڈ کے انعقاد میں مکمل تعاون اور مدد فراہم کی ہے اور ہم آئندہ بھی ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی ایونٹ پر مثبت تنقید ایک خوش آئند بات ہے۔ تاہم کچھ عناصر نے اس کاوش پر منفی تنقید کر کے کوئی اچھا تاثر نہیں دیا۔ یقیناً کمیونٹی میں بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے مگر ہر کسی کو ایوارڈ نہیں دیا جاسکتا۔
یورپ سے سے مزید