دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) ہالینڈ کی پاکستانی ایمبیسی میں تعینات سابق کمرشل قونصلر راؤ رضوان الحق کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ دی ہیگ میں پاکستانی ایمبیسی میں تعینات سابق کمرشل کونصلر راؤ رضوان الحق کی والدہ قضائے الہی سے گزستہ دنوں پاکستان میں انتقال کرگئی ہیں۔ ان کے انتقال پر ہالینڈ کے سیاسی سماجی حلقوں کی جانب سے راؤ رضوان الحق سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ سیاسی سماجی کاروباری شخصیت چوہدری مشتاق احمد،سینئرصحافی کشمیر پیس فورم ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر، محمد جاوید اقبال کھوکھر ،عبدالباسط خان ، پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے چیئرمین محمد ارشد ،صدر انور ثاقب ،عامر بٹ،یاری خان،جامعہ مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے خادم اعلی ملک مسعود الرحمن ،سیاسی سماجی شخصیت ملک شوکت اعوان المعروف ماسٹر شوکت ،ملک ناصرا عوان ،سفیان مسعود ،جامعہ مسجد غوثیہ کے امام و خطیب حضرت مولانا علامہ محمد عمران قادری جیلانی ،جامعہ مسجد فرید الاسلام ایمسٹرڈیم کے امام و خطیب حضرت مولانا حافظ سجاد برکاتی ،جامع مسجد الکرم کے صدر چوہدری مختار حسین ،چوہدری کرامت علی ،میمن ارگنائزیشن یورپ کے سینیئر نائب صدر محمد انور میمن ،پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے چیئرمین پیر سید اقرار شاہ ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور ،سید رضوان احمد،حاجی عبدالقیوم ،محمد یونس بٹ ،محمد خورشید مغل ،نعمان بٹ،جاوید بٹ پیارے ،ہالینڈ بزنس کمونٹی کے رشید زیدی،راجہ عابد ،راجہ امتیاز احمد سمیت بڑی تعداد نے راؤ رضوان الحق سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب کے صدقےمرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔