• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج لنڈے پولیس کی مدد سے اسٹیڈیم پہنچے، پاکستان پر غصہ نکالا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر آف دی میچ جارج لینڈے نے اسٹیڈیم جانے والی بس مس کردی تھی، پولیس کی مدد سے بس میں سوار ہوکر اسٹیڈیم پہنچے اور سارا غصہ پاکستان ٹیم پر نکال دیا۔ اس حوالے سے جارج لینڈے نے بتایا کہ کسی وجہ سے میرا فون ٹائم سے 15 منٹ پیچھے تھا، ہوٹل سے باہر آیا تو بس جا رہی ہے۔ خوش قسمتی سے پولیس وہاں موجود تھی جو مجھے بس تک لے گئے مگر یہ بڑی شرمندگی کی بات تھی۔ خیال رہے کہ وہ3سال، تین ماہ اور دو دن بعد کم بیک کررہے تھے۔ انہوں نے24گیندوں پر48رنز بنائے اور21رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید