کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم کی ٹی 20 رینکنگ میں مزید دو درجہ تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ نئی ٹی 20 رینکنگ میں وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان دو درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ پلیئرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی حکمرانی ان کے ہم وطن ہیری بروک نے ختم کردی ۔ جو روٹ دوسرے نمبر پر چلے گئے ۔ ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی اور جنوبی افریقا کے رباڈا کی دوسری پوزیشن ہے۔