کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین ون ڈے ٹورنامنٹ جمعرات سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دوبارہ شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ جس کو 45 اوور ز کے میچز میں تبدیل کیا گیا ہے، فاطمہ ثناء کی زیرقیادت کانکررزکا مقابلہ عالیہ ریاض کی قیادت والی چیلنجرز سے شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی ، جبکہ ندا ڈار کی زیرقیادت اسٹرائیکرز کا مقابلہ سدرہ امین کی اسٹارز سے ہوگا۔