کراچی (نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، پی ایس بی کے مطابق فیڈریشن کو ڈوپنگ ودیگر شکایات پر عالمی فیڈریشن نے معطل کیا ہے ۔ تاہم پی او اے نے اسے تسلیم کرلیا ہے۔ لاہور میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ ذولفقار احمد کی نگرانی میں انتخابات کرائے گئے تھے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر نے پی او اے کی نمائندگی کی نگرانی کی۔ چارسالہ مدت کیلئے صدر جبران بن سلمان، نائب صدر شیراز محمد ، شیخ محمد انور ، نفیس احمد۔ عبدالستار راہی ، ساہرہ منیر جنرل سیکرٹری، سدرہ گل خزانچی ، ایسوسی ایٹ سکریٹری جنرل میاں ناصر احمد ودیگر منتخب ہوئے تھے۔