کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ اوپنر امام الحق سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے مشکلات میں ہیں۔ ٹیم انتظامیہ ان کے رویے سے ناخوش ہے۔ ملتان میں ویسٹ انڈیز کیخلاف محمد حریرہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم انتظامیہ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرکے انہیں کھلانا چاہتی تھی، تاہم اطلاعات کے مطابق ان کی فٹنس پر سوالات اٹھے تھے۔24-2023 کے سینٹرل کنڑیکٹ کی ’بی‘ کیٹگری کا حصہ رہنے والے امام کو فٹنس مسائل کی بنا پر 25-2024 کا سینڑل کنڑیکٹ نہیں دیا گیا تھا۔انھوں نے آخری ون ڈے 27 اکتوبر 2023 کو چنئی میں کھیلا تھا۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ نتیجہ میری توقع کے مطابق نہیں ہے ، میراسفر ابھی ختم نہیں ہوا یہی زندگی ہے۔ سب سے اہم صبر اور اللہ پر بھروسہ ہے۔