کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پی ایس بی سے الحاق شدہ کھیلوں کی فیڈریشنوں اور اداروں میں سےصرف20 نے آڈٹ رپورٹ جمع کرائی ہے۔ پاکستان ، فٹبال ، والی بال، ایتھلیکٹس فیڈریشنوں نے اپنی رپورٹ تاحال جمع نہیں کرائی۔ اب تک اسنوکر، نیٹ بال، ہینڈ بال، ٹینس، ٹیبل ٹینس، پولو، ریسلنگ، بیڈ منٹن، سیلنگ، گھڑ سواری، تائی کوانڈو، جوڈو، رگبی، کراٹے، کبڈی، شوٹنگ، شطرنج، الپائن کلب، ونٹر اسپورٹس فیڈریشن، پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن نے رپورٹ دی ہیں ۔ پی ایس بی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیلات کے میں 12ویں نمبر پر دی گئی تفصیل میں بعض فیڈریشنوں کا ذکر نہیں ہیں۔