کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے پانچویں راؤنڈ میں اسٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ اسٹیٹ بینک کی پانچ میچوں میں چوتھی کامیابی ہے۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہوم سائیڈ نے293 رنز کا ہدف چھ وکٹ پر پورا کرلیا۔ عثمان صلاح الدین 97 ، فواد عالم52 ،رمیزعزیز 25 ا ور غازی غوری نے ناٹ آؤٹ 32 رنز بنائے۔ ادھر کے سی سی اے اسٹیڈیم میں سرکاری ٹی وی نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا ۔ شامل حسین 143 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔