کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسکواڈ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھارتی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے، وہ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، کہا جارہا تھا کہ وہ سیریز کے آخری میچ میں شرکت کرسکتے ہیں تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے کھیلنے کی امید نہیں ہے۔ دوسری جانب بھارت نے اسپنر ورون چکرورتی کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی میچوں کی سیریز میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔سیریز کیلئےاسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔