کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے میچ کرانے پر غور کررہا ہے۔تاہم اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس نہیں ہیں۔پی سی بی چیئرمین اس سال پشاور زلمی کو دو میچوں کی میزبانی دینا چاہتے ہیں۔پی ایس ایل کے میچ کے انعقاد کے لیے پی سی بی نمائندوں نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جائزہ ٹیم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین ایریا اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا گیا ہے۔اس موقع پر پشاور پولیس چیف نے آئی سی سی نمائندوں کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔پولیس حکام نے وفد کو بتایا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ بنایا جائے گا۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے تسلی بخش انتظامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں آخری میچ 2006ء میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا تھا۔ارباب نیاز اسٹیڈیم کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔