• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحرک اور جمالیاتی ذوق کا امتراج، پی ایس ایل لوگو کی رونمائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے لوگو کی رونمائی کر دی ہے۔ یہ سیزن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک کھیلا جائےگا ۔ ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی کرکٹ کے یادگار سفر کے دس سال مکمل ہوجائیں گے۔ لوگو متحرک اور جدید جمالیاتی ذوق کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا ایک نمایاں عنصر چھ فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوئی ایک دوسرے سے جڑی چھ بولڈ لائنز ہیں۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ سیزن 10 کا کاؤنٹ ڈاؤن اور جشن شروع ہورہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید