کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکاکے سابق کپتان دیموتھ کرونارتنے نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے جو ان کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ دیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ اپنے فیصلے سے پہلے ٹیسٹ کے بعد کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا تھا ۔ کرکٹ سے رخصتی کا یہ درست وقت تھا، تین یا چار نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جو اگلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئےآسکتے ہیں۔