کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ پیرکو لاہور میں66سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے جنگ کو بتایا کہ طاہر شاہ نے نیشنل بینک کو قومی ون ڈے ٹورنامنٹ اور کئی فتوحات دلوائیں۔انہوں نے157فرسٹ کلاس میچوں میں6612رنز اور139وکٹیں حاصل کیں۔