• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ کے وفد کی گیس حکام سے ملاقات، لوڈ شیڈنگ ختم کرنیکا مطالبہ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوامیپ کے وفد نے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان کی قیادت میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام، آفیسران سے کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی اور گیس لوڈ شیڈنگ کی تشویشناک صورتحال پر تفصیلی ملاقات کی ۔وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رزاق ترین، سینئر معاون سیکرٹری جمشید دو تانی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری نعیم خان اچکزئی، تحصیل سریاب کے سیکرٹری نیاز خان بڑیچ،علاقائی سیکرٹری عبدالباری اور سیف اللہ خان شامل تھے۔وفدنے کوئٹہ میں خون جما دینے والی سردی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کو عوام دشمنی پر مبنی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ملک کے سرد ترین علاقوں میں شامل ہے اور دانستہ طور پر کوئٹہ کیلئے در کار گیس کوٹہ کو کم کر کے شہریوں اور عوام کو شدید اذیت اور تکلیف دہ صورتحال سے دوچار کیا گیا ہے۔وفد نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں محمود آباد، سٹیلائٹ ٹاؤن،مسلم اتحاد کالونی، غوث آباد، تختانی بائی پاس، مومند ٹاؤن، بارکزئی ٹاؤن، درانی ٹاؤن، صدر ٹاؤن، واسع ٹاؤن، موسیٰ کالونی، کاکوزئی ٹاؤن، معروف ٹاؤن، بڑیچ ٹاؤن، ہزار گنجی، کلی رئیسانی، زہری ٹاؤن، رئیسانی روڈ ، کلی شیخان، پشتون آباد، عثمان کلاں، سرکی روڈ، رحمت کالونی، شالدارہ، خوشحال روڈ، ملا سلام روڈ، پشتون آباد، شالدرہ ، پشتون باغ، خروٹ آباد، خیزی چوک، نواں کلی،کوتوال، سرہ غوڑ گئی، ہنہ اوڑک، کچلاک، اغبرگ، نوحصار، بروری روڈ، سمنگلی روڈ، کلی برات، عالمو چوک، شیخ ماندہ، چلتن ہاوسنگ اسکیم،چشمہ اچوزئی، بلیلی، کواری روڈ، زمان روڈ، ملک جان محمد روڈ،ملک فقیر محمد روڈ، ترین روڈ، کاسی روڈ، کچرہ روڈ ،اندرون شہر میں عوام کی تکلیف دہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔وفد نے ان تمام علاقوں میں گیس پریشر کی بحالی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ گیس حکام نے مذکورہ تمام علاقوں میں ٹیمیں بھیجنے اور عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فوری فیصلہ کیا ۔ 
کوئٹہ سے مزید