• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام پر 500 حملے، 80 فیصد عسکری صلاحیت تباہ کردی، اسرائیل

کراچی، دمشق (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے گزشتہ چند روز میں شام کے دارالحکومت دمشق سمیت کئی مقامات پر 500فضائی حملے کئے ہیں، اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں شامی افواج کی 80فیصد عسکری صلاحیت تباہ کردی ہے، دیرا لزور بھی ترک حمایت یافتہ فورسز کے کنٹرول میں آگیا ہے، شام کے نگراں وزیراعظم محمد البشیر نے بیرون ملک مقیم لاکھوں شامی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے وطن واپس آئیں۔ تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا دیر الزور شہر سے کل مکمل انخلا ہو گیا ہے، کرد فورسز کے سربراہ نے بتایا تھا کہ امریکی ثالثی میں جنگ بندی کے بعد ان کی فورسز منبج کے علاقے سے نکل جائیں گی۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ شام کے 80فیصد علاقے پر اپوزیشن دھڑوں کا کنٹرول ہے جبکہ 20فیصد علاقوں پر امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کا قبضہ ہے۔ شام کے نگران وزیراعظم محمد البشیر نے بیرون ملک موجود شامی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وطن واپس آجائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک موجود لاکھوں ہم وطنوں کو واپس لانا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ کیونکہ یہ ہمارا انسانی سرمایہ ہیں۔ وہ اپنے تجربے اور ہنر مندی سے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈال سکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید