قدریہ (اے ایف پی) شام میں معزول صدر بشار الاسد کے والد اور سابق صدر حافظ الاسد کے مزار کو نذر آتش کردیا۔
اے ایف پی کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی یونیفارم میں ملبوس باغی اور نوجوانوں کو مزار کو جلتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔
سیرین آبزرویٹری کے مطابق شامی باغیوں نے سابق صدر حافظ الاسد کے مزار کو نذر آتش کیا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ہے کہ مزار کے کچھ حصے کو آگ لگی ہوئی ہے اور اسے شدید نقصان پہنچا ہے، حافظ کے مقبرے کو آگ لگا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ حافظ الاسد کا مزار الاسد کی علوی برادری کے مرکز لطاکیہ میں واقع ہے۔
اس سے قبل باغیوں کی جانب سے شام بھر میں حافظ الاسد، ان کے بیٹے اور جانشین بشارالاسد کے مجسمے بھی گرائے گئے۔