• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، جاسوسی اور مسماری: مودی کے انداز میں اسرائیلی ماڈل کی جھلک

کراچی (نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر، جاسوسی اور مسماری، مودی کے انداز میںاسرائیلی ماڈل کی جھلک ، بی جے پی ہندوتوا نظریے اور اسرائیلی صہیونی تصور میں نظریاتی یکجہتی ، جس میں مسلمانوں کو سلامتی کیلئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ بھارت اسرائیلی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدارہے، مشترکہ فوجی تربیت اور نگرانی کی ٹیکنالوجی کا تبادلہ جاری ہے۔ کشمیر میں عسکریت، نگرانی اور سخت قانونی اختیارات فلسطین میں اسرائیلی پالیسیوں سے مماثل ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابقبھارت میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات محض اسلحہ اور تجارت تک محدود نہیں رہے بلکہ ناقدین کے مطابق دہلی نے اسرائیل کے سلامتی اور انتظامی ماڈل کے کئی عناصر بھی اپنائے ہیں، جن کا اطلاق خصوصاً بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں نظر آتا ہے؛ نومبر 2019 میں نیویارک میں بھارت کے اس وقت کے قونصل جنرل سندیپ چکرورتی نے کشمیر میں اسرائیلی ماڈل اپنانے کی بات کی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید