• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین جنگ کے چار سال مکمل، یورپ کا کیف کے شانہ بشانہ رہنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) یوکرین جنگ کے چار سال مکمل، یورپ کا کیف کے شانہ بشانہ رہنے کا اعلان ،روسی حملے جاری، امن کی کوششیں ناکام ، یورپی رہنماؤں کا یوکرین کا دورے کے دوران مکمل اظہار یکجہتی،صدر زیلنسکی نے بتایا کہ پیوٹن جنگی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ، جبکہ ماسکوکا کہنا تھا امن کا انحصار یوکرین کے فیصلوں پر ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کے چار سال مکمل ہونے پر یورپی رہنماؤں نے دارالحکومت کیف کے دورے کے دوران یوکرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ ہر سطح پر اس کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید