• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، میجر جنرل جواد DG پاکستان کوسٹ گارڈز مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔وفاقی حکومت نے میجر جنرل جواد ریاض کو ڈائریکٹر جنرل پا کستان کوسٹ گارڈ زمقرر کردیا ہے۔ ان کی تعیناتی سکا نمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ انہیں بر یگیڈئر غلام عباس کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔حسن خان کو وزیر اعظم آفس میں سینئر ایسو سی ایسٹ ڈیجیٹل ٹرانسفار میشن اینڈ ای گور ننس مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری مینجمنٹ پے اسکیل ٹو میں تین سال کے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔ وزیر اعظم آفس میں بطور ریسرچ ایسو سی ایٹ تعینات مس عاشہ توقیر نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ان کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے۔سیکشن دس کے تحت تعینات ڈپٹی سیکرٹری محمد حسن شفقات کی خدمات وزارت تجارت کو واپس کردی گئی ہیں۔ وہ کا مرس اینڈ ٹر یڈ گروپ کے گریڈ اٹھارہ کے افسر ہیں ۔ اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجئنر پی اے آر سی حسین محمود کو تین سا ل کیلئے ڈیپوٹیشن پر نیشنل ہا ئی وے اتھارٹی میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر یوں اور تبادلوں کے نو ٹیفیکیشن جاری کردیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید