• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریدکے، 2 بھائیوں نے تاوان کیلئے 2 دوست قتل کرکے لاشیں جلا دیں

مریدکے، شیخوپورہ(نامہ نگار،نمائندہ جنگ ) ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکےکے تھانہ صدر کی جی ٹی روڈ پر آبادی افضل کوٹ (حدوکے)میں 2بھائیوں نے 2نوجوان دوستوں ابوہریرہ اور عبدالرحمٰن کو مبینہ طور پر30لاکھ روپے تاوان کیلئے اغوا کرنے کے بعد پھانسی دیکر قتل کرکے لاشیں جلاکر سیکھم نہر کنارے دفن کردیں۔پولیس نے دونوں ملزمان بھائیوں کو گرفتار کرکے لاشیں برآمدکرلیں۔ مقتولین کے لواحقین نے قتل کیخلاف تھانہ صدر مریدکے کے سامنے احتجاج شدید احتجاج کیا اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی۔3 روز قبل اتوار کو آبادی افضل کوٹ سےدو دوستوں 22سالہ ابوہریرہ اور 24 سالہ عبدالرحمٰن کو نامعلوم افراد نے بیس لاکھ روپے تاوان کیلئے اغواکیا، مغویان کے لواحقین کی درخواست پر اگلے روز پیر کو تھانہ صدر مریدکے نے مقدمہ تو درج کیاتاہم مغویوں یا ملزمان کا سراغ نہ لگاسکی۔ اس سے اگلے روز پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مغویوں کے دو دوستوں نعمان اور حماد کو حراست میں لیا توملزمان بھائیوں نے انکشاف کیا کہ دونوں مغوی دوستوں ابوہریرہ اور عبدالرحمٰن کو انہوں نے ہی تاوان کی رقم نہ ملنے پر پھندا دیکرقتل کرنے کے بعدجلاکر لاشیں سیکھم نہر کنارے دفن کردی تھیں۔
اہم خبریں سے مزید