کراچی (نیوز ڈیسک)آٹزم، شیزوفرینیا اور الزائمر میں IDO2پروٹین کی کمی ممکنہ سبب،تحقیق میں انکشاف، جاپانی محققین نے انسانی آٹزم کی علامات دکھانے والے IDO2پروٹین کی کمی کا شکار چوہوں پر تجربات کئے ۔ IDO2 کی غیر موجودگی سے ڈوپامین اور BDNF کی کمی کا باعث ، جس سے جذبات، سیکھنے اور سماجی تعلقات متاثر ہوئے۔ ایک 16سالہ لڑکی میں IDO2جین میں تبدیلی دیکھی گئی، جس سے انسانوں میں ممکنہ اثرات کی نشاندہی ہوئی۔ نولج کی رپورٹ کے مطابق جاپانی محققین نے ایک نئے مطالعے میں پایا ہے کہ دماغ میں موجود IDO2 نامی پروٹین کی کمی آٹزم، شیزوفرینیا اور الزائمر جیسی ذہنی بیماریوں سے منسلک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ایسے چوہوں پر تجربات کیے جن میں IDO2 موجود نہیں تھا، جنہوں نے نئے ماحول میں ڈھلنے میں مشکل، بار بار اپنے آپ کو صاف کرنے کی عادت اور سماجی تعلقات میں مشکلات جیسی علامات دکھائیں، جو انسانی آٹزم سے مشابہ ہیں۔