• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کا سوشل میڈیا استعمال پر سخت ضابطہ، پوسٹنگ اور تبصروں پر پابندی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کا سوشل میڈیا استعمال پر سخت ضابطہ، پوسٹنگ اور تبصروں پر پابندی، صرف معلومات دیکھنے کی اجازت، اظہارِ رائے ممنوع، درست وصول کنندہ شناخت کی ذمہ داری صارف پر، نگرانی اور جانچ شامل ہوگی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے انسٹاگرام، واٹس ایپ، لنکڈاِن، یوٹیوب، ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، کوورا اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت اہلکاروں کو معلومات اور علم کے حصول کے لیے صرف خاموش، غیر فعّال استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم کسی قسم کے تبصرے، آراء یا صارف کی جانب سے مواد پوسٹ کرنے پر پابندی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید