• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”غزل کا سفر“ کا انعقاد، گلوکار محمد علی اور محمد زبیرکی پرفارمنس

کراچی (اخترعلی اختر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”18ویں عالمی اردو کانفرنس 2025۔ ’’جشنِ پاکستان“ کے پہلے روز موسیقی سے سجے سیشن ”غزل کا سفر“ کا انعقاد جون ایلیا لان میں کیا گیا، جس میں معروف گلوکار محمد علی اور محمد زبیر نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کر دیا۔اس سیشن میں کلاسیکی اور جدید غزلوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ۔ دونوں گلوکاروں کو حاضرین نے بھرپور داد دی ۔ اس موقع پر شائقینِ موسیقی کی بڑی تعداد موجود تھی، عالمی اردو کانفرنس کے پہلے روز کا اختتام ”سندھی مشاعرے“ پر کیاگیا جس کی صدارت ادل سومرو نے کی جبکہ شعراءمیں احمد سولنگی، امجد حسین شاہ، روبینہ ابڑو، رخسانہ پریت، سابھیان سانگی، نور شاہ رضوی، زاہد شیخ، امرپیرزادو، ناصر سومرو، سیما عباسی، امر اقبال، ایوب کھوسو، رحمت پیرزادو، فواد کلوڑ، روحل کالرو، علی ساجن راہو، مسرور پیرزادو، حاجی ساند، عزیز گل اور وسیم سومرو نے اپنا کلام پیش کیا ۔
اہم خبریں سے مزید