• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالتو کتے کی بیماری سے دلبرداشتہ لکھنؤ میں دو بہنوں نے خودکشی کرلی

لکھنؤ( نیوز ڈیسک)اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں دو بہنوں نے مبینہ طور پر پالتو کتے کی طویل بیماری سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر زہریلا مادہ پی کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں کوئی دوسرا فرد موجود نہیں تھا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنیں، رادھا سنگھ اور جیا سنگھ، گزشتہ کئی برسوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور ان کا علاج بھی جاری تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق پالتو کتے کی طویل بیماری نے انہیں شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید