• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی ختم مگر الگ زندگی ایک ہی گھر میں، مغرب میں نواسپلٹ ڈائیورس کا رجحان

کراچی ( نیوز ڈیسک) شادی ختم مگر الگ زندگی ایک ہی گھر میں،مغرب میں نواسپلٹ ڈائیورس کارجحان، مالی مشکلات کی وجہ سے یہ میلان بڑھتا جارہا ہے، موجودہ اقتصادی حالات میں کئی خاندانوں کیلئے واحد آپشن، بچے و روزمرہ ذمہ داریاں بانٹ کر گزاراکرتے ہیں، وکیل جوآنا کا کہنا ہے یہ حل طویل مدت کے لیے مناسب نہیں۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کیٹ اور کرسچن، جو شمالی یارکشائر کے ہیرگیٹ میں 20 سال سے شادی شدہ ہیں، مالی مشکلات کی وجہ سے اپنے ازدواجی تعلقات ختم ہونے کے باوجود الگ گھر میں نہ جا کر ایک ہی چھت تلے الگ زندگی گزارنے کا انتخاب کر چکے ہیں۔ یہ رجحان، جسے ʼنواسپلٹ ڈائیورس کہا جاتا ہے، اب برطانیہ میں بڑھ رہا ہے، جہاں سابق شریک حیات محبت ختم ہونے کے بعد بھی مالی دباؤ اور بڑھتی ہوئی زندگی کی لاگت کے سبب ایک ہی گھر میں رہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید