• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی صدر کی آمد، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے حفاظتی حصار میں لیں گے

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد کی آمد پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے مہمان طیا رے کو حفاظتی حصار میں اسکارٹ کر ینگے،UAE صدر آمد کی روانگی پر بھی پاکستانی جنگی طیارے مہمان طیارے کو بین الاقوامی فضائی حدود تک اسکارٹ کرینگے۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے آج پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کے ملکی اور غیر ملکی طیاروں کے لئے بند رکھنے کا اصولی پلان بنایا ہے ۔ذرائع کے مطابق آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کے جلو میں یو اے ای کے صدارتی طیارے کو پاک فضائیہ کے جے ایف -17  تھنڈر طیارے عین اس وقت اپنے حفاظتی حصار میں دائیں اور بائیں سے لے لیں گی جب صدارتی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو رہا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید