• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ششی تھرور کو ہندو انتہا پسندوں کے عیسائی کمیونٹی پر بڑھتے حملوں پر گہری تشویش

لاہور(خالدمحمود خالد) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کرسمس کے موقع پر بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے عیسائی کمیونٹی پر بڑھتے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک طویل بیان میں ان حملوں کی شدید مذمت کی اور حکام کی خاموشی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس 2025 کو ملک بھر میں عدم برداشت کے بڑھتے رجحان اور مخصوص واقعات کی وجہ سے بے چینی کا سامنا ہے۔ کیرالہ میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ہندوتوا سے وابستہ گروپوں کی طرف سے ایک کارول گروپ پر حملہ کیا گیا اور مبینہ طور پر پروگرام کے شرکاء کو مارا پیٹا گیا اور ان کے موسیقی کے آلات توڑ دیے۔
اہم خبریں سے مزید