• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی لائبریریز سندھ کے عہدے کا چارج سینئر آفیسر کو ہٹا کر جونیئر کو دیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ثقافت، سیاحت نواردات ،آرکائیور و لائبریریز سندھ میں ڈی جی لائبریریزسندھ کے عہدے پر لائبریری ونگ کے سب سے سینئر آفیسر کو ہٹا کر انکی جگہ کلچر ونگ کے ایک جونیئر ڈائریکٹر کو ڈی جی لائبریریز کا چارج دے دیا گیاجو اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کی صریحا خلاف ورزی ہے ،تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ کراچی کے دفتر سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائبریری ونگ میں گریڈ 19 ڈائریکٹر غلام سرور چنڑ جو محکمہ ثقافت سیاحت ،نوارادات و آرکائیو کے ڈائریکٹر جنرل آف پبلک لابریریز سندھ بطور ڈائریکٹرجنرل لائبریریز تعینات تھے انکا ڈائریکٹر سچل سرمست سندھ گورنمنٹ لائبریری ،خیرپورتبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ گریڈ 19 کے ڈائریکٹر سندھ آرکائیو ، محکمہ ثقافت ،سیاحت ،نواردات و آرکائیورہدایت اللہ راجڑکو ڈائریکٹر جنرل لائبریریز تعینات کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ ہدایت اللہ راجڑمحکمہ کے کلچر ونگ کے سب سے جونیئر آفیسر ہیں اور انہیں بطور ڈائریکٹر 6 ماہ قبل ہی ترقی حاصل ہوئی ہے،جبکہ اس سلسلہ میں اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے واضح احکامات جاری کئے جاچکے ہیں کہ ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر متعلقہ ونگ کے سب سے سینئر آفیسر کو ہی ذمہ داریاں تقویض کی جائیں ،ایک سینئر آفیسر کو ڈی جی لائبریریز کے عہدے سے ہٹا کر انکی جگہ دوسرے ونگ کے ایک جونیئر آفیسر کو انکے اوپر تعینات کرنا نہ صرف اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی سریحا خلا ف ورزی ہے بلکہ محکمہ کے سینئر آفسران اس فیصلہ سے پریشان دیکھائی دیتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید