• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی صرف 8 پبلک کمپنیوں نے 54 سیلف میڈ ارب پتی پیدا کردیئے

کراچی (نیوز ڈیسک ) امریکا کی صرف 8 پبلک کمپنیوں نے54سیلف میڈ ارب پتی پیدا کردئیے، شیئرز کی زبردست بڑھوتری اور ابتدائی سرمایہ کاری نے چند کمپنیوں کو ارب پتی فیکٹریاںبنا دیا۔گوگل، میٹا، ایپ لاون، این تھروپک، بلیک اسٹون، مائیکروسافٹ، اسنو فلیک ،تھوما براوو جیسے ٹیک دیو برسوں سے دولت پیدا کر رہے ہیں، نئی AI کمپنیاں بھی دوڑ میں شامل ہوگئی ہیں۔ فوربس کے مطابق امریکا کی صرف آٹھ پبلک کمپنیوں نے مجموعی طور پر 54 خودساختہ ارب پتی پیدا کیے ہیں، جن کی دولت کا بڑا ذریعہ مصنوعی ذہانت، حصص کی طویل المدتی بڑھوتری اور طاقتور سرمایہ کار نیٹ ورکس ہیں، رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں میں گوگل (الفابیٹ)، میٹا، مائیکروسافٹ، ایپ لاون، این تھروپک، بلیک اسٹون، اسنو فلیک اور تھوما براوو شامل ہیں، جن میں سرفہرست الفابیٹ ہے جس نے 1998 سے اب تک 10 ارب پتی پیدا کیے جن کی مجموعی دولت 600 ارب ڈالر سے زائد ہے، جبکہ این تھروپک جیسی اے آئی کمپنی نے صرف چار برسوں میں اپنے ساتوں شریک بانیوں کو ارب پتی بنا دیا۔
اہم خبریں سے مزید