• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں فخر ہے اردواس خطے کی زبان ہے‘ گورنر سندھ

کراچی( اختر علی اختر ) عالمی اردو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھاکہ ہمیں فخر ہے کہ اردو اس خطے کی زبان ہے‘ زندہ معاشرے میں ڈاکٹر‘ انجینئر کے ساتھ ادیب اور موسیقار کی بھی ضرورت ہوتی ہے‘عالمی اردو کانفرنس نے نئی نسل کے لیے ایک راستہ بنایا ہے‘یہ ملک ٹوٹی ہوئی لڑی کی طرح بکھرا ہوا ہے، ہماری خواہش ہے کہ ہم سب کو جوڑیں‘مجھے خوشی ہے کہ سب کو جوڑنے کا آغاز عالمی اردو کانفرنس نے کیا‘ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم اپنی زبان کے لیے کیا کچھ کر سکتے ہیں ، آرٹس کونسل نے ورلڈ کلچر فیسٹیول سجایا، وہ فیسٹیول صرف پاکستان نہیں بلکہ 142 ممالک کا تھا۔
اہم خبریں سے مزید