• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو کروڑ فراڈ کے دو FIA کے ملزمان کو اشتہاری اور جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی شروع

کراچی (اسد ابن حسن)دو کروڑ فراڈ کے دو FIA کے ملزمان کو اشتہاری اور جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے رواں برس جون میں درج ہونے والے مقدمے کے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے اور ان کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سرکل میں درج مقدمہ نمبر 6/25 میں ملزمان حیدر علی حکرو جو نیشنل بینک کی نئی سبزی منڈی کا سابق برانچ مینیجر تھا اور پرائیویٹ پرسن فیض حسین نے ایک دوسرے کی ملی بھگت سے دو کروڑ 20 لاکھ 93 ہزار 210 کے چیکس مذکورہ برانچ سے کراچی انسٹیٹیوٹ آف بائو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جاری کروائے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ برانچ سے کیش کروا۔ ملزمان مقدمہ درج ہونے کے بعد مفرور ہو گئے۔
اہم خبریں سے مزید