اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لہر کے زیر اثر ہیں ، گزشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت نقطہ انجماد پر رہا ، استور میں 01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی10، گوپس منفی 07، اسکردو، استور، کالام، قلات منفی06، زیارت، بگروٹ، چترال منفی 05،گلگت، ہنزہ، دیر، کوئٹہ، مالم جبہ منفی 04، دروش اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے تاہم دن کے اوقات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے، مری اور گلیات میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش / برفباری کا امکان، راولپنڈی اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہر ا پڑنے کی توقع ہے۔