• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتال کے ایم ایس اور سٹاف کو دھمکیاں دینے والے سکیورٹی کمپنی کے جنرل منیجر کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ہولی فیملی ہسپتال کی پراپرٹی کو تباہ کرنے ،ایم ایس اور سٹاف کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے سکیورٹی کمپنی کے جنرل منیجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو ایم ایس ڈاکٹراعجاز احمد بٹ نے بتایا کہ سیفٹی اینڈ سیکیورٹی سروسز کےجنرل منیجرمحمد کبیر خان کی طرف سےسائل کو ایک خط موصول ہوا جس میں سائل اور ہسپتال کے تمام ملازمین ،سٹاف سمیت عوام کی جانوں اور ہسپتال کی پراپرٹی کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں اور انتہائی دھمکی آمیز غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کی گئی۔مذکورہ کمپنی کے لائسنس کو منسوخ کرنے کے اقدامات کئے جائیں اورسائل ،ہسپتال اور عملہ کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔تفتیشی افسر اے ایس آئی اظہر مشتاق نے بتایاکہ کمپنی ہسپتال کو قبل ازیں سکیورٹی سروسزفراہم کرتی تھی جسے ہٹادیاگیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید