• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ احمد نورانی ؒ ولی کامل اور اسلام کے سچے مبلغ تھے، قاری زوار بہادر، جاوید اعوان

لاہور(خبرنگار)جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام علامہ امام شاہ احمدؒ نورانی صدیقی کے 21ویں یوم وصال پر جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں” امام شاہ احمد نورانی سیمینار“ زیر صدارت مولانا حاجی شوکت علی نقشبندی ہوا۔سیمینار سے قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ امام شاہ احمد نورانی کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد عالم اسلام اور بلخصوص وطن عزیز پاکستان میں مخلص اور اہل قیادت کا بہت بڑا خلاءپیدا ہو گیا ہے ۔ ڈاکٹر جاوید اعوان نے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی ایک بہت قد آور اور سلجھے ہوئے سیاست دان شب زندہ دارولی کامل اور اسلام کے سچے مبلّغ تھے۔حافظ نصیر نورانی،محمد ارشد مہر،رشید احمد رضوی ،حافظ محمد سلیم اعوان ،مفتی جمیل رضوی،حافظ لیا قت علی رضوی،مولانا مستنصر نورانی،مولانا سرفراز قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید