• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارڈ ایریا رسک الاؤنس کی منظوری دے دی جائیگی ،آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی جی خان، بھکر اور میانوالی کے بارڈر ایریاز میں تعینات اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا رسک الاؤنس کی منظوری دی جارہی ہے جس کے تحت 1162 افسران و اہلکاروں کو مجموعی طور پر 32 کروڑ 30 لاکھ 38 ہزار روپے ملیں گے۔ آئی جی کی ہدایت پر شہیدکانسٹیبل محمد ارشاد کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔ مزید برآں نجی میڈیکل فلاحی ادارے کے تعاون سے سنٹرل پولیس آفس میں امراض قلب کی تشخیص کے لئے کارڈیو وسکولر سکریننگ کیمپ لگایاگیا۔ آئی جی نے کارڈیو وسکولر سکریننگ کیمپ کا دورہ کیا ، آئی جی نے ملتان کادورہ کیا،سی پی او آفس، ایس ایس پی آپریشنز و انوسٹی گیشن دفاتر، آرگنائزڈ کرائم یونٹ اوردیگردفاترکے دورے کیے ، سہولیات کا جائزہ لیا۔
لاہور سے مزید